ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ورون گاندھی کا بی جے پی پرنشانہ :لکھیم پور کھیری کو ہندو بمقابلہ سکھ لڑائی میں تبدیل کرنے کی کوشش

ورون گاندھی کا بی جے پی پرنشانہ :لکھیم پور کھیری کو ہندو بمقابلہ سکھ لڑائی میں تبدیل کرنے کی کوشش

Mon, 11 Oct 2021 00:05:17    S.O. News Service

نئی دہلی،11 ؍اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے پیلی بھیت سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی لیڈر ورون گاندھی ایک بار پھراپنی ہی پارٹی کی حکومت کو گھیرے ہوئے نظر آئے ہیں۔ اب ورون گاندھی نے کہا ہے کہ لکھیم پور کھیری تشدد کو ’ہندو سکھ لڑائی‘ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک ٹویٹ میں ورون گاندھی نے کہاکہ لکھیم پور کھیری تشدد کو ’ہندو سکھ لڑائی‘ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ نہ صرف ایک غیر اخلاقی اور جھوٹی داستان ہے، بلکہ ان زخموں کو دوبارہ کھولنا خطرناک ہے۔جو ایک نسل کو ٹھیک کرنے میں لگے ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو ورون گاندھی نے لکھیم پور کھیری واقعے کا ایک ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر شیئر کیا، جس میں ایک بی جے پی لیڈر کے قافلے کی ایک ایس یو وی احتجاج کرنے والے کسانوں کو کچلتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ پیلی بھیت سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گاندھی نے کہا تھاکہ ویڈیو بہت واضح ہے۔ مظاہرین کو قتل کے ذریعے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ بے گناہ کسانوں کے قتل کے لیے احتساب طے کیا جانا چاہیے اور کسانوں کو انصاف دیا جانا چاہیے۔


Share: